ملک و قوم کے لئے ہر خطرہ مول لینے کو تیار ہوں۔ مشرف

Musharaf

Musharaf

پرویز مشرف نے کہا کہ وہ ملک و قوم کے لئے ہر خطرہ مول لینے کو تیار ہیں۔ تئیس مارچ کو ضرور پاکستان آئیں گے۔ غذر میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں گلگت بلتستان کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔نئے کالجز اور اسکول تعمیر کئے گئے۔پرویز مشرف نے کہا کہ انہوں نے خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی بھی خطرہ مول لینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے اور حکمران ملک لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پرویز مشرف نواز شریف کی طرح ملک سے نہیں بھاگے۔ وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔