ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

cold weather

cold weather

محکمہ موسمیات نیملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان جبکہ بالائی اور مغربی علاقے سرد ہواں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم بلوچستان میں ایک، دومقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ صوبہ پنجاب۔ صوبہ خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزصبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ رہا جبکہ سکردو اور استور میں منفی تیرہ،پارہ چنار میں منفی بارہ اور ہنزہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔