حکمران اتحاد کا صدر، وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد لانے کا فیصلہ

gilani zardari

gilani zardari

حکمران اتحاد نے صدر اور وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد لانے کا فیصلہ گذشتہ رات ایوان صدر میں ہونے والے اعلیٰ سطح اتحادی رہنماں کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں بھرپور اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا قرارداد کی متفقہ منظوری کے لیے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔