ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Pakistan Weather

Pakistan Weather

پاکستان (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر حصے خشک موسم کے زیر اثر رہیں گے۔

کچھ علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث خنکی کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ کشمیر گلگت بلتستان اور خبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔