کراچی : فائرنگ کے واقعات میں دو جاں بحق ، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، ڈالمیا میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، ڈالمیا میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ سکھن تھانہ کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد جبکہ لانڈھی کے علاقے بھٹو نگر میں ایک شخص زخمی ہوا۔ دوسری طرف ڈالمیا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔