ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Pakistan Moonsoon Rain

Pakistan Moonsoon Rain

پاکستان (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لورالائی، نصیر آباداور ہالاسمیت مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔لورالائی میں موسلادھار بارش کے بعد دریا میں طغیانی آ گئی۔ پانی پٹھان کوٹ بستی اور گردونواح کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ ہالا، نصیر آباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ میں 3 ملی میٹر ، دیر میں 8 ملی میٹر ، اسکردو میں 1 ملی میٹر ، سیدو شریف میں 27 ملی میٹر ، بنوں میں 1 ملی میٹر ، اوکاڑہ میں 2 ملی میٹر ، خان پور میں 6 ملی میٹر ، گلگت میں 12 ملی میٹر ، چلاس 6 ملی میٹر ، ملتان 5 ملی میٹر ، پشاور 31 ملی میٹر ، نواب شاہ میں 9 ملی میٹر ، بدین میں 21 ملی میٹر ، پڈین میں 2 ملی میٹر منجودڑو میں 6 ملی میٹر ، لاڑکانہ میں 5 ملی میٹر ، ہنزہ میں 16 ملی میٹر ، بالا کوٹ میں 2 ملی میٹر ، جیکب آباد میں 2 ، پشاور ائر پورٹ پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔