کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات ، 7 جاں بحق

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے، مختلف علاقوں سے تین ڈاکو بھی پکڑے گئے۔کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ندی کے نزدیک سے تین افراد کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ کریم آباد گوشت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے عبدالرحمان جاں بحق ہوا جبکہ موچکو کے علاقے میں محمد انور کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے صائم ہلاک ہوا۔ اورنگی ٹان شاہ فیصل محلے میں فائرنگ سے طارق جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اسلامیہ کالج کے قریب شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ یوسف پلازہ کے قریب دکان پر ڈکیتی کے لئے آنے والے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔