ممبئی حملے: پاکستانی وفد کا دورہ بھارت منسوخ

mumbai attack

mumbai attack

ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے جانے والے پاکستانی وفد نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد کو سن دو ہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے تین فروری کو ممبئی پہنچ کر بھارتی تحقیقاتی ٹیم اور تحقیقات میں معاونت کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔
بھارتی وزارت داخلہ نے وفد کا دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی تا ہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دورے کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔