پشاور اور گردو نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

peshawar

peshawar

پشاور اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہو گیا۔ گزشتہ شب سے جاری وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش سیموسم خوش گوار ہوا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہواہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کایہ سلسلے اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کی وجہ سے چترال کے لیے پی آئی اے کی آنے اورجانیوالی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔