ممبئی : فلم را ون کا ویڈیو گیم لانچ

ra one

ra one

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے آنے والی فلم را ۔ ون پر مبنی ویڈیو گیم لانچ کر دیا۔ ممبئی میں ہونے والی رنگارنگ تقریب میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ را۔ون ایک سائنس فکشن فلم نہیں بلکہ یہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔
راون ون کے پروڈیوسر شاہ رخ خان نے فلم کی تشہیر کے لیئینوجوانوں اور ٹین ایجرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیئے ویڈیو گیم لانچ کیا ہے ۔بالی وڈ میں بننے والی اب تک کی مہنگی ترین فلم میں شاہ رخ خان شیکھر سبرامنیم نامی کردار ادا کرر ہے ہیں ۔جو اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لیئے ایک سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے۔فلم چھبیس اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔