ممبئی: وینا ملک اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ

veena malik

veena malik

بھارت میں موجود پاکستانی فنکارہ وینا ملک ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں ہیں۔ وینا کے منیجر پرتیک مہتا کا کہنا ہے کہ وینا ملک گزشتہ روز صبح پانچ بجے سے لاپتہ ہیں۔ وینا مجھ سے ضرور رابطے میں رہتی تھیں مگر اب ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ملک نے فلم اسٹار ہیمنت مدہوکر کو ایس ایم ایس کیا کہ وہ غمزدہ ہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔ وینا ملک ان دنوں فلم بمبئی ایک سوپچیس کلو میٹر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔