پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے سابق ایجنٹ سے منگنی کرلی

Britney Spears

Britney Spears

امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق ایجنٹ جیسن ٹراوک سے منگنی کرلی ہے۔ برٹنی سپیئرز نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی اپنے بوائے فرینڈ جیسن ٹراوک کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے اور وہ جیسن سے شادی کررہی ہیں۔ برٹنی سپیئرز اور جیسن ٹراوک کے درمیان مئی دو ہزار کو دوستی ہوئی تھی۔ برٹنی سپیئرز کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔