ممبئی چیمبر کے صدراشوک کمار کا کراچی چیمبر کا دورہ

KCCI

KCCI

ممبئی چیمبر کے صدر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ ممبئی اور کراچی چیمبر میں کام کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں وقت آگیا ہے کہ چھوٹے مسائل پہلے حل کئے جائیں۔

کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب میں اشوک کمار کا کہنا تھا کہ معیشت سے بڑھ کر کوئی بڑا ایجنڈا نہیں ہوتا سیاست اپنی جگہ اور تجارت اپنی جگہ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے سب سے پہلے موبائل رومنگ کی اجازت دی جائے ،بھارت اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔