ممتاز بھٹوکے بیٹے کیخلاف سیاسی مقدمہ نہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی(جیوڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو کے بیٹے پر کوئی سیاسی مقدمہ درج نہیں بلکہ زمین کے تنازعے پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میڈیا کو جاری اعلامیہ میں شرجیل میمن نے کہا کہ ممتازبھٹو کے بیٹے پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں، زمین کے تنازعہ پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ممتاز بھٹو اور کھوڑو برادری کے افراد میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد قتل ہوئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ضیا الحق کے لگائے گئے سیاسی پودے نواز شریف خود کو تناور درخت سمجھنے لگے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی آب و ہوا میں ن لیگ کی اہمیت کیکر کی جھاڑی سے زیادہ نہیں۔