مناسب وقت نہیں ، بھارتی وزیر اعظم نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

India Prime Minister

India Prime Minister

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بھارتی وزیر اعظم نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے،، صدر زرداری کے نام خط میں منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

صدر زرداری نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو28 نومبر کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر زردار ی کے نام خط میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی قیادت سے متعدد بار دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہارکر چکے ہیں لیکن ابھی ایسے دورے کاموزوں وقت نہیں ہے۔

صدر زرداری کے دعوت نامے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان کا جلد دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے بعد ہی بھارتی وزیر اعظم اسلام آباد جائیں گے۔