برطانیہ میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ

Poverty In UK

Poverty In UK

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ میں مہنگائی کے باعث غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،، فلاحی اداروں سے کھانا کھانے والے افراد کی تعداد دگنا ہو گئی۔

برطانیہ میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی بدحالی کے باعث لوگوں کیلئے گزر بسر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ پانچ برس میں خوراک کی قیمتوں میں 32 فیصد اضافے کے بعد خوارک کی کمی کا شکار افراد کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ٹروسل ٹرسٹ کے مطابق ہر تیسرے دن برطانیہ میں نیا فوڈ بینک قائم کیا جا رہا ہیلیکن اس کے باوجود لوگوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔

اقتصادی ماہرین کو بھی مستقبل میں حالات میں بہتری کا امکان بھی نظر نہیں آ رہا۔دن بہ دن حالات بد تر ہو رہے ہیں،،سماجی بہبود پر حکومتی اخراجات میں کمی سے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے غربت پھیل رہی ہے۔