منصور اعجاز کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

mansoor ijaz

mansoor ijaz

نو جنوری کو میمو کمیشن اجلاس نے منصور اعجاز کی سیکیورٹی کیلئے فوج یا پولیس کا خصوصی دستہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔اٹارنی جنرل نے کمیشن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ منصور اعجاز کو پاکستان آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
میموگیٹ تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی تھی۔ میمو کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے منصور اعجاز کو ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات اور سیکیورٹی خدشات کا معاملہ اٹھایا۔ تحقیقاتی کمیشن نے منصور اعجاز کو ملٹی پل ویزا جاری کرنے کی ہدایت کی۔ منصور اعجاز کی سیکیورٹی کیلئے فوج یا پولیس کا خصوصی دستہ فراہم کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔