منظور وسان سے آفاق احمد کی ملاقات

Manzoor afaq

Manzoor afaq

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آفاق احمد نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امن وامان اور کارکنوں کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا میرے گھر کے اطراف لوگوں کو شرپسند عناصر پریشان کررہے اور ان سے ملنے آنے والے کارکنوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا ذوالفقار مرزا سے ملنے جاں گا، وہ ایک جہادی ہیں جو کراچی میں امن کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔