موبائل سروس بحال ، ڈبل سواری اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ختم

Mobile Service Restore

Mobile Service Restore

پاکستان (جیوڈیسک) لاہور ، کراچی ، سکھر، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موبائل اور وائرلیس فون سروس کئی گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹے کے لئے وفاقی حکومت سے موبائل فون بند کرنے کی درخواست دی تھی جس پر 9 اور 10 محرم کو صبح چھ بجے سے تمام موبائل فون اور وائرلیس فون سروس بند کردی گئی تھی جسے ساڑھیاب بحال کیا گیا۔

فون سروس معطل رہنے کی وجہ سے شہریوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ذرائع ابلاغ کے دیگر اداروں سے منسلک صحافیوں کو خبروں کی ترسیل اور رابطوں میں مشکلات درپیش رہیں۔ ادھر ملک بھر میں ڈبل سواری اور اسلام آباد، کوئٹہ اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل چلانے پر لگائی پابندی بھی اٹھالی گئی ہے۔