پریشر کم : لاہور میں گھریلو صارفین کیلئے بھی گیس 36 گھنٹے تک بند

Gas

Gas

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سی این جی 72 گھنٹے جبکہ گھریلو گیس 36 گھنٹے کے لئیبند کردی گئی۔گھریلو گیس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں سوئی سدرن کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشن آج سے تین روز تک کیلئے بند ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول سے کئی گھنٹے پہلے متعدد سی این جی سٹیشن بند کر دیے گئے۔

گیس نہ ملنے سے گاڑی مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پریشر کم ہونے کے باعث سوئی سدرن نے لاہور اور شیخوپورہ میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی چھتیس گھنٹے کے لییبند کر دی۔ گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان سوئی نادرن نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزرز کے زیادہ استعمال سے پریشر میں کمی آئی ہے ۔جس کی وجہ سے انتہائی اقدام کیا گیا ہے۔