موجودہ بد عنوان حکمرانوں کا اب اقتدار میں رہنا ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، میاں سجاد ناصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصرنے کہا ہے کہ موجودہ بد عنوان حکمرانوں کا اب اقتدار میں رہنا ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ملک کا امن وامان تباہ ہو چکا ہے۔ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے ملکی معاشی حالت تباہ کر دی ہے اور اگر موجودہ حکمرانوں کو نہ ہٹایا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا.

اور یہی وجہ ہے کہ پوری قوم اب تبدیلی کے لئے تیار ہو چکی ہے قائد عمران خان کی قیادت میں کارواں چل پڑا جو کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج کردے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک کو دوجماعتی سیاست نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے اقتدار کی باریاں مقررکررکھی ہے ان ہر دوجماعتی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے.

عوام جا گ اٹھے ہیں گزشتہ 65سال سے باری کی سیاست نے عوام کو بے حال کردیاہے اب حکمران ٹولے کو بے حال کرنے کی باری ہے عوام پور ی قوت کیساتھ عمران خان کا ساتھ دے کر ملک وقوم کی بقاء کی اس عظیم جدوجہد میں اپنا کردار اداکریں 65سال سے آزمائے ہوئے مفاد پر ست ٹولے کو جس کی صرف اقتدار پارٹی ہے کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں اپنے ووٹ کی طاقت سے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے کارکن پاکستان کی دوجماعتی سیاست کا رخ موڑکر رکھ دیں گے۔