بھمبر کی خبریں 19.01.2013

محکمہ تعلیم سکولز میں کرپٹ مافیا کا راج پیسے دو کام لو نوسربازوں نے وزیر تعلیم سکولز کیساتھ مک مکا کر رکھا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تعلیم سکولز میں کرپٹ مافیا کا راج پیسے دو کام لو جعل سازوں اور نوسربازوں نے وزیر تعلیم سکولز کیساتھ مک مکا کر رکھاہے ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پہلے سے ترقیاب خاتون ٹیچر کو ری ولٹ کرکے جونیئر ٹیچر کو پروموٹ کروادیا تفصیلات کیمطابق 6ماہ قبل بھمبر کی خاتون ٹیچر زبیدہ بشیر جونیئر ٹیچر سے میرٹ پر پروموٹ ہو کر سینئر ٹیچر گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول بڑھنگ میں تعینات ہوئی تھی اور مذکورہ خاتون ٹیچر نے ہائی کورٹ آزادکشمیر سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا جس میں آئندہ تاریخ پیشی 17مارچ مقرر ہے چند دن قبل کرپٹ مافیانے ہائی کورٹ کے واضح احکامات کو نظر اندازکرتے ہوئے اور توہین عدالت کے مرتکب ہوتے ہوئے میرٹ پر پروموٹ ہونیو الی سینئر ٹیچرزبیدہ بشیر کوری ولٹ کرکے بیک ڈیٹ سے منظورنظر معلمہ کو میرٹ سے ہٹ کر ترقیاب کروالیا محکمہ تعلیم سکولز میں کرپٹ مافیا اس سے قبل بھی ایسے بہت سے اقدامات کر چکے ہیں اور میرٹ کی دھجیاں بکھیر چکے ہیں اور عدالتی احکامات کو پاؤں تلے روند چکے ہیں ری ولٹ ہونیوالی معلمہ کے رشتے داروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم سکولز کرپٹ مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جو پیسوں کا لین دین کرکے نہ صرف میرٹ کا قتل عام کررہاہے بلکہ عدالتی احکامات کو بھی پاؤں تلے روند رہا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ مافیا کے راج کی وجہ سے ملازمین اور عام طبقہ کا بری طرح استحصال ہو رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیئرمین احتساب بیورو اور اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے اور معلمہ کی داد رسی کرنے اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ کرنے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ آبپاشی میںتنخواؤں کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی آفیسران نے نزلہ چھوٹے ملازمین پر گرا دیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ آبپاشی میںتنخواؤں کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی آفیسران نے نزلہ چھوٹے ملازمین پر گرا دیا بیسوںملازم برطرف کردیے جبکہ بااثر افراد ابھی تک اپنی اپنی پوسٹوںپر براجمان برطرف ملازمین کا شدید احتجاج وزیر اعظم آذادکشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق محکمہ آبپاشی آزادکشمیر کے تحت نیشنل پراجیکٹ پروگرام کے تحت 65افراد کی 2007میں عارضی بھرتیاں عمل میں لائی گئی تھیں نیشنل پروگرام کا جنوری 2012میں اختتام ہو رہا تھا لیکن محکمہ نے پروگرام میں مزید 2سال کی توسیع کردی نیشنل پروگرام میں توسیع اور ملازمین کی طرف سے عدالتی سٹے لیے جانے کے باوجودبیسیوںچھوٹے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا برطر ف ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا برطرف ملازمین نے صحافیوں کو بتا یا کہ ہمیں گزشتہ 7ماہ سے تنخوائیں بھی نہیں دی گئی وزیر اعظم آزادکشمیر نے ڈی جی محکمہ آبپاشی کو بھی حکم دیا تھا کہ انہیں بحال کیا جائے اور انہوں نے باقاعدہ بحالی کے آرڈر جاری کیے لیکن ان پر بھی عملدرآمد نہ ہوا انہوں نے کہاکہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہماری برطرفی ہمارے گھریلو حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں ہمارا وزیر اعظم آذادکشمیر سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہماری آسامیوں پر بحال کیا جائے اور نارمل میزانیہ میں لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں عید امیلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر گلیاں بازار سرسبز جھنڈیوں سے سج گئے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میں عید امیلادالنبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر گلیاں بازار سرسبز جھنڈیوں سے سج گئے جبکہ رات کو چراغاں مرکزی میلا د کمیٹی اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کیطرف سے حتمی پروگرامات ترتیب دے دیے
تفصیلات کیمطابق عیدمیلادالنبیۖ کوپورے مذہبی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں بازاروں گلیوںکو سرسبز جھنڈیوں سے سجایا گیا جبکہ بازاروں اور بڑی بڑی بلڈنگز پر چراغاں کیا جا رہا ہے مرکزی میلاد کمیٹی اور دیگر ذیلی تنظیموں نے 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے پروگرامات کو حتمی ترتیب دے دی ہے مذہبی اور سماجی حلقوں نے اس دن کو منانے کیلئے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر مدرس مرزا محمد تاج رضا کی رسم چہلم گزشتہ روز انکے آبائی گاؤں سیرلہ میں ادا کی گئی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینئر مدرس مرزا محمد تاج رضا کی رسم چہلم گزشتہ روز انکے آبائی گاؤں سیرلہ میں ادا کی گئی اساتذہ ،طلباء ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کیمطابق سینئر مدرس مرزا محمدتاج رضا مرحوم کی رسم چہلم گزشتہ روز سیرلہ میں ادا کی گئی چہلم کی تقریب میںایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین، صدر معلم چوہدری خورشید احمد،ماسٹر شیخ صفدر حسین ،ڈاکٹر محمد طفیل ،محمد رزاق گرداور،راجہ فرمان علی ،ماسٹر جاوید سونی،راجہ محمد فیاض،راجہ ساجد اقبال ،مرزا غلام فاروق،کامران راجہ ،مرزاوسیم،پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول سیرلہ خالد زیدی ،نعیم نجمی،ملک شوکت حسین ،سمیت اساتذہ ،طلباء ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی بڑی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی نا اہلی BSC پاور انجینئرنگ کا کلاسیں تا حال شروع نہ ہو سکیں طلبہ کا ایک سال ضائع ہونے کا شدید خطرہ
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی نا اہلی BSCپاور انجینئرنگ کا کلاسیں تا حال شروع نہ ہو سکیں طلبہ کا ایک سال ضائع ہونے کا شدید خطرہ ۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈویزنل جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر سکول ٹیچر ز اآرگنائزیشن میرپور
ڈویزن راجہ طارق پر ویز نیکشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسٹ یونیورسٹی میرپور نے گزشتہ سال پاور انجینئرنگ میں باقاعدہ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے سے 90طلبہ و طالبات کو میرٹ پر داخلہ دیا اور طلبہ سے فیس کی رقم بھی وصول کر لی اور اب جبکہ باقی سارے شعبوں کے اندر داخلوں کے بعد باقاعدہ کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے لیکن پاور انجینئرنگ کی کلاسیں pec کے زیرو وزٹ سے مشروط کر کے تاحال جاری نہیں کیںجو یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلیت کا واضح ثبوت ہے صدر ریاست سردار یعقوب خان فوری مداخلت کرتے ہوئے مسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو پابند کریں کی pec کے زیرو وزٹ کیلئے ہنگامی کوشش کریں تاکہ طلبہ اور طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ سکے اور عوام احتجاج کے لئے عملاً مجبور نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالقدیر کوٹلہ ، چوہدری سلیم ساگر اور دیگر نے محمود آرائیں کی خالہ کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجہ عبدالقدیر کوٹلہ ،چوہدری سلیم ساگر ،محمدمقبول ،شیخ طارق ،محمد ذین ،راجہ شوکت ،چوہدری محمد انور نے اپنے مشترکہ بیان میں تاجر عنصر محمود آرائیں کی خالہ کی وفات پر گہرے دکھ وغم کااظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری بشارت حسین ، چوہدری محمد یوسف اور دیگر نے DIG سردار نثاراحمد کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی،صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے DIG سردار نثاراحمد کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترقی کے جدیددور میں اہلیان سنگرھ کے لوگ پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں حاجی محمد قیوم ، مقصود اور دیگرن نے کیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترقی کے جدیددور میں اہلیان سنگرھ کے لوگ پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت وقت اہلیان سنگڑھ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے سیاستدان ووٹ لینے کے بعد 5 سال کیلئے غائب ہو جاتے ہیں ان خیالات کااظہار سنگڑھ کے رہائشی معززین حاجی محمد قیوم ،مقصود احمد،محمد بشیر ،کیپٹن عنایت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 19ہزار کی آبادی پر
مشتمل ضلع بھمبر کا پسماندہ ترین علاقہ ہے سابق صدر ریاست راجہ محمدذوالقرنین خان کے دور حکومت میں سنگڑھ کو سڑک ،واٹر سپلائی ،ہسپتال اور سکول دیئے گئے ہیں سنگڑھ کو بھمبر سے ملانے والی واحد سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ پورے علاقہ میں انسانوں اور جانوروں کیلئے کوئی باقاعدہ ہسپتال یا ڈسپنسری نہ ہے جسکی وجہ سے اکثر لوگ بھمبر آنے تک زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ گرلز سکول مڈل کی بلڈنگ انتہائی خستہ حال ہے جبکہ ٹیچرز کی پوسٹیں بھی موجود نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ موہڑہ بھٹیاں میں قائم پرائمری سکول کی عمارت کا چھت عرصہ8 سال سے گرا ہوا ہے جبکہ چار دیواری بھی نہیں ہے حکومت کی نااہلی اور علاقہ کی بد نصیبی کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہلیان سنگڑھ پر رحم کھاتے ہوئے ڈسپنسری سکولز کی بلڈنگ اور رابطہ سڑک کو فوری طور پر مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی احساس محرومی کو دور کیا جا سکے۔