گوجرانوالہ : جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا مشعل بردار جلوس نکالا گیا

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت عالم اسلام کی عظیم شخصیت صاحبزادہ پیر محمدرفیق احمد مجددی نے کی۔

جلوس کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے ۔ اور انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جبکہ علماء ومشائخ اور معززین شہر کے لئے 40فٹ لمبے ٹرالے کے اوپر خوبصورت اور منفرد انداز میں مسجد نبوی کا ماڈل بنایا جس کے اندر 100 سے زائد افراد کے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا۔

گنبد خضرایٰ کا یہ ماڈل جلوس کے ساتھ ساتھ رہا، جلوس کے شرکاء درود و سلام پڑھتے اور آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی منزل کی جانب چل پڑے۔اس موقعہ پر صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول امن وسلامتی ، محبت اور رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیتا ہے۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں جس طرح انسانیت کی بھلائی اور بہتری کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق کا جو عملی نمونہ پیش کیا۔ وہ ہم سب کے لئے مینارہ نورہے۔ اسی طرح ہم سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اتباع سنت پر عمل پیرا ہوا کر آج کے اس غیر شرعی اور بگڑے ہو اماحول کو درست کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ تاکہ روشن و درخشاں اسلامی تعلیمات کے ذریعے ایک ہر امن اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں آسکے۔

عاشقان حق کا یہ قافلہ درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون سے شروع ہو کر پنڈی بائپاس تک اور وہاں سے واپس درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں اختتان پذیر ہوا۔جلوس کے راستے میں لوگوں نے جگہ جگہ اسٹیج بنا کر استقبالی کیمپ بھی لگائے جہاں جلوس کے شرکاء کا پر تپاک استبقال بھی کیا گیا۔ جلوس کے اختتام پرملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی جلوس میں حافظ محمد نواز ،،مولانا محمد حسین رضوی ، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ اشفاق مجددی ، علامہ یاسین مجددی ، علامہ حافظ تنویر حسین مجددی ودیگر سوسل سوسائٹی، ڈاکٹر، وکلاء سمیت سیاسی وسماجی طبقہ ہائے فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Eid Milad un Nabi Celebration Gujranwala

Eid Milad un Nabi Celebration Gujranwala

Eid Milad un Nabi Celebration Gujranwala

Eid Milad un Nabi Celebration Gujranwala