موجودہ ملکی معاملات پر اہم اجلاس آج ہو رہے ہیں

parliment

parliment

قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی اور خصوصی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس آج ہورہے ہیں جن میں اہم ملکی معاملات پر غور کیا جائیگا۔  قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئر مین میاں رضا ربانی کریں گے۔ اجلاس میں میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات اور نیٹو حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ اجلا س میں کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر نے کے لیئے تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔ جبکہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہورہا ہے جس میں موجودہ معاملات پر بحث کی جائے گی۔