موسم سرما میں گیس کی پیداوار کم رہے گی۔ عاصم حسین

Asim Hussain

Asim Hussain

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے موسم سرما میں گیس کی پیداوار میں کمی کا سامنا رہے اور پاک ایران گیس لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی پیداوار میں ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف کمی کا سامنا رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام وزرائے اعلی کا اجلاس جمعرات کو بلایا گیا ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت ہوگی ۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ آئندہ پیٹرولیم پالیسی میں سی این جی، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں فرق کم کیا جائے گا۔