موضع رانیوال سیداں میں سید الشہداء کانفرنس منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) موضع رانیوال سیداں میں سید الشہداء کانفرنس منعقد ہوئی ، کانفرنس کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید نذر حسین شاہ الحسینی نے کی ، جبکہ کانفرنس سے پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی ، سید محمد علی شاہ نوشاہی ، سید اشفاق حسین شاہ ، سید جماعت علی شاہ ، سید منیر حسین شاہ فتح پور ، سید محبوب علی شاہ ، سید الیاس علی شاہ ترمذی ، سید علمدار حسین شاہ ، سید عنایت علی شاہ ، سید حسن محمود ، علامہ حنیف جلالپوری ، سید بلال شاہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے خصوصی شرکت کی ، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سید الشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ، کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور درود و سلام سے فضاء معطر رہی۔