مولوی فضل اللہ کو حوالے کیا جائے ، پاکستان کا امریکا سے مطالبہ

Maulana Fazlullah

Maulana Fazlullah

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں روپوش مولوی فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے کیاجائے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ حناربانی کھر نے مارک گراس مین سے ملاقات کے دوران کہا کہ مولوی فضل اللہ نے ملالہ پرحملے کی منصوبہ بندی کی اورافغانستان سے پاکستان کی چوکیوں اورسیکورٹی پرکئی حملے ہوچکے ہیں۔

اس حوالیسے امریکی سفارتخانے کیترجمان نے ا ے آر وائی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ حناربانی کھر اورمارک گراس مین کی ملاقات میں انسداد دہشتگردی پر بات چیت ہوئی مارک گراس مین کاکہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں طرف دہشتگرد موجود ہیں جو پاکستان افغانستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں۔