مکانات پر قبضے کیخلاف احتجاج، نوجوان نے خود کو آگ لگا لی

nawab shah

nawab shah

نوابشاہ : (جیو ڈیسک) گھروں پر مبینہ قبضے کیخلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ایک نوجوان نے احتجاجا خود کو آگ لگا دی۔ نوابشاہ کے علاقے باندھی کے گاؤں جار محمد جمالی کے رہائشیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرے کے دوران نوجوان غلام رسول جمالی نے پیٹرول چھڑک خود کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے اسے فوری طور پر پیپلز میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کا جسم پچاس فیصد جل چکا ہے۔ گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔