گلگت: ریلی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کشیدگی میں کمی

gilgit

gilgit

گلگت میں گزشتہ روز ریلی پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد آج حالات میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔ گلگت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات پر قابو پانے کیلئے آپریشنل کمانڈ گلگت فورس کے پاس ہے اور یہ فورس پولیس اختیارات کے تحت کام کررہی ہے۔

گزشتہ روز کی کشیدگی کے بعد آج سرکاری ادارے اور بازار کھل چکے ہیں تاہم اب بھی سڑکوں پر چہل پہل کم ہے۔ ریلی پر فائرنگ سے گلگت اسکواڈ کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے تاہم اب تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔