مکتوب یورپ، زاہد مصطفی اعوان

 Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

زبیر گل کے خلاف غلط الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ پاکستان میں کسی بھی قتل کے مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔ زبیرگل کو اوورسیز پاکستانیوں کی لینڈ مافیا قبضہ مافیا اغوا کاروں اور بعض برطانیہ سے پاکستان جاکر قتل ہونے والے خاندانوں سے اپنی جان کی پروا کئے بغیر مدد کرنے پر لینڈ مافیا اور ان جرائم پیشہ افراد کی برطانوی آماجگاں سے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ اور اس قسم کا زہر اگلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلی پنجاب کے وفد اور برطانوی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مخالفین نے بوکھلاہٹ میں مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کے لئے مسلم لیگ ن برطانیہ کے اعلی عہدیداروں کو نشانہ بنایا ہے اور اس من گھڑت اور بے بنیاد الزامات اچھالے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صدر زبیر گل کے خلاف خبروں کی اشاعت پر برطانیہ بھر کی مذہبی سیاسی سماجی حلقوں اور مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ اوورسیز کے سابق صدر علامہ احمد نثار بیگ قادری نے کہا ہے کہ زبیر گل نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد اور تمام سیاسی مذہبی پارٹیوں کو یکجا کرنے کی کوششیں کیں ہیں انہوں نے کہا کہ زبیر گل ہر وہ نوجوان ہے جس نے اپنی جوانی کو پاکستان اور تارکین وطن کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں بہت قریب سے جانتا ہوں۔ مفتی حافظ فضل احمد قادری سینئر نائب صدر پاکستان رابطہ کونسل یوکے یورپ نے کہا ہے کہ زبیر گل کے خلاف بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے دکھ ہوا ہے وہ سچے محب وطن اور بیرون ممالک رہنے والے ہم وطنوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔ مانچسٹر کے بزرگ پاکستانی رہنما پاکستانی کمیونٹی سنٹر اور جمعیت المسلمین مانچسٹر کے سابق چیئرمین راجہ محمد افسر کیانی نے کہا ہے کہ زبیر گل ملنسار اور اہل وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ان کے خلاف قتل جیسے گھنانے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ سنی حنفی شرعی کونسل یوکے، کے صدر علامہ مفتی سید زاہد حسین شاہ رضوی نے کہا کہ زبیر گل اوورسیز پاکستانیوں کا قیمتی اثاثہ ہے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا غلط اور بے بنیاد ہے۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ نے کہا کہ صدر زبیر گل ہر کوئی قتل کا مقدمہ نہیں ہے ان کے خلاف 88 ان کی عدم موجودگی میں ایف آئی آر میں نام لکھوایا گیا تھا جسے انہون نے خود 2007 میں جب آمر جنرل پرویز مشرف کا دور حکومتتھا خود جاکر اس کو کلیئر کروایا تھا اور مدعیان نے ذاتی طور پر ان کا نام کلیئر کروایا تھا۔ حمزہ باسط بٹ نے کہا کہ زبیر گل کے خلاف منفی پروپیگنڈا ایک مخصوص گروہ اپنے خفیہ آقاں کے اشارہ پر کر رہا ہے جس کا مقصد مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مشیر برائے گلگت بلتستان اوورسیز کے کنوینر ڈاکٹر انجم نے کہا ہے زبیر گل کی خدمت اور قربانیاں بہت زیادہ ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈا کی خوشش حقیقت نہیں ہے۔ یہ لینڈ مافیا اور اغوا کاروں اور مخصوص مقاصد کے حصول کی لابی کے اشاروں پر کیا گیا ہے جو غلط ہے۔ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یوکے صدر انجم چوہدری نے کہا کہ زبیر گل کے خلاف یا پارٹی سینئر عہدیداروں کے خلاف پروپیگنڈا غلط افواہیں پارٹی کو نقصان پہنچانے کے مترادف اور محب وطن لوگوں کے خلاف غلط اقدام ہے۔ مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا نے زبیر گل کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کو غلط اور اوچھا ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے چیئرمین چوہدری عبدالکریم، چیف پیٹرن ہارون کھٹانہ، سینئر نائب صدر قمر بھٹی، سیکرٹری جنرل میاں یونس اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے سبق صدر ملک شیر افضل نے زبیر گل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن لیگل ونگ لندن کے صدر عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ زبیر گل کے خلاف ہوم آفس میں کسی قسم کی انکوائری نہیں ہوا یہ غلط بے بنیاد خبر ہے۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر مسز نوادرہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل اور ناصر بٹ کے کلاف بلاجواز منفی پروپیگنڈا کیا گیا ہے جس میں کوئی سچائی نہیں یہ محض پارٹی کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے جس میں کبھی کامیابی نہیں ہوسکتی۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ لندن ساجد خان نے کہا ہے کہ زبیر گل کے خلاف الزامات غلط بے بنیاد ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی انکوائری نہیں ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری راجہ جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔ صدر زبیر گل کا دامن پاک ہے اور وہ کمیونٹی کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ ایڈنبرا مسلم لیگ کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ زبیر گل کے خلاف بھونڈے الزامات محض جیلسی حسد کے سوا کچھ نہیں زبیر گل پارٹی ہی کا نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کاروانِ فکر کے چیئرمین شاکر قریشی نے کہا ہے زبیر گل کے خلاف غلط خبریں بعض ناکام ذہن لوگوں نے پھیلائی ہیں۔ مسلم لیگ ن نارتھ ،صدر مسلم لیگ یوتھ راجہ اشفاق ، قمر شمس، صدر مینارٹی ونگ پی ایم ایل این یوکے نے کہا ہے صدر زبیر گل پارٹی کا قیمتی ترین اثاثہ اور تارکین وطن خصوصا اقلیتوں کے محسن ہیں ان پر پارٹی قائدین کا مکمل اعتماد اور اہم سب ان کے ہاتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کینٹ کے مرکزی رہنما کونسلر ناصر جمیل نے کہا ہے زبیر گل اور ناصر بٹ نے پارٹی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور وہ کسی قسم کے قتل وغیرہ میں براہ راست ملوث نہیں، گریٹر لندن کے صدر ظہیر احمد نے کہا ہے مسلم لیگ ن برطانیہ میں مقبول ترین جماعت ہے اور پارٹی کارکنوں کو اپنے صدر زبیر گل پر مکمل اعتماد ہے، ناصر ملک نے کہا ہے زبیر گل کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، چشم کے صدر راجہ محمد ظفر نے کہا ہے کہ ہوم آفس میں صدر زبیر گل کے خلاف کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ محض بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ مسلم لیگ ن سلا کے صدر مظہر ملک نے زبیر گل کا بھرپور ساتھ دینے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Zubair Gul

Zubair Gul

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ سکاٹ لینڈ، مڈلینڈ برمنگھم بریڈفورڈ، شفیلڈ، لنکاشائر، یارکشائر کے مسلم لیگ ن کے بڑی تعداد میں کارکنوں نے زبیر گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور اس خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ جاوید اقبال نے ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں فاروق القادری، ظریف راجہ، ملک فتح خان، چوہدری عارف اقبال، چوہدری اظہر محمود، راجہ محمد سکندر، محمد ذوالفقار، ریاض علی بٹ، پرویز خان اور ولی محمد نے بھی زبیر گل کو خراج تحسین پیش کیا۔

تحریر : زاہد مصطفی اعوان