مہدی حسن

 

Mehdi Hassan

Mehdi Hassan

نام :: مہدی حسن

تاریخ پیداءش :: 1927

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: گلوکار

مہدی حسن ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مہدی حسن جب آٹھ سال کے تھے۔ انہوں نے اپنے اپ کو کلاسیکی موسیقی متعارف کروایا۔ مہدی حسن پچیس ہزار سے زیادہ فلمی غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔

صغیر پاک وہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بھارتی راجھستان کے ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسمائیل خان سے حاصل کی، جو کلاسیکل موسیقار تھے۔

مہدی حسن نے کلاسیکی موسیقی میں اپنے آپ کو متعارف کروایا، جب آٹھ سال کے تھے۔ اور پچپن سے ہی گلوکاری کے اسرار و رموز سے آشنا ہیں مگر اس سفر کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے ہوا۔

اس وقت سے لیکرآج تک وہ پچیس ہزار سے زیادہ فلمی غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔ گویا سر کے سفر کی داستان کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ آج کل علیل ہیں اور وہیل چیر میں ان کا اکثر وقت گزرتا ہے۔