مہران اسکینڈل میں ن لیگ کیخلاف بیانات بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ

rana sanaullah

rana sanaullah

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مہران بینک اسکینڈل کیس میں ن لیگ کیخلاف بیانات بے بنیاد ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل کو سازش کے تحت اچھالا جارہا ہے تاکہ قوم کو الجھایا جا سکے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

ن لیگ ہر مقام پر الزامات کا سامنا کرے گی اور سرخرو ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں میں کرپشن کی جار ہی ہے جسے عوام فراموش نہیں کریں گے۔ آئندہ الیکشن میں حکمراں ٹولے کو ناکام بنایا جائے گا۔