میانمار : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Myanmar Helicopter Crash

Myanmar Helicopter Crash

میانمار (جیوڈیسک) ینگون ، میانمار میں باغیوں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجن گوریلا باغیوں نے اپنے ای میل بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مانینکانا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے دریں اثنا وزیر اطلاعات اور صدارتی ترجمان زی بیتوت کے علاوہ فوج کی جانب سے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر باغیوں نے نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے تاہم ابھی فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔