میانمار میں پھر فسادات، تین افراد ہلاک ہوگئے

Riots In Myanmar

Riots In Myanmar

میانمار (جیوڈیسک)میانمار کی مغربی راکھین ریاست میں مسلمان روہنگیا اور بدھ مت پیروکاروں کے درمیان تازہ نسلی جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیں۔

راکھین ریاست کے چیف جسٹس ہلاتھین نے بتایا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ تین افراد جن میں ایک مرد اور دو مسلمان خواتین شامل ہیں جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں سے دو ہمسایہ دیہات بھی متاثر ہوئے ہیں اور اس میں سینکڑوں مکانات کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو گائوں بہت قریب واقع تھے جہاں 300 سے زائد مکانات کو آگ لگا دی گئی۔

یاد رہے کہ جون میں میانمار میں ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار سے زائد مسلمان ان فسادات میں بے گھر ہوگئے تھے۔