میاں شہبازشریف کے دورہ کومثالی بنانے کیلیے ضلعی حکومت بھرپوراقدامات کر رہی ہے

گجرات : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دورہ گجرات کو تاریخی اور مثالی بنانے کے لیے ضلعی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دورہ گجرات عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھر ، ڈی سی او گجرا ت نواز ش علی کے ہدایت پر دن رات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پروگرام کو بہتر سے بہتر سے بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج انھوں نے یونیورسٹی آف گجرات ، سویڈیش کالج ، نواز شریف میڈیکل کالج ، پارکنگ پلازہ ، اور ماڈل بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید شہباز حسین نقوی اور جی آر اے روف بابربھی انکے ہمراہ تھے۔انھوں نے اس موقعہ پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھر نے بتایا کہ شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کیے جانے والے عملی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبا چار ہزار سے زائد ہولڈنگ فلیکس ، بل بورڑ، اور بینرز نمایا ں طور پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ اور سویڈش کالج میں دو ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر پانچ اضلاع سے سیاسی رہنماوں کو بھی وزیر اعلیٰ کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے۔ مزید میڈیا کے معروف شحصیات جن میں عطاالحق قاسمی ، عرفان صدیقی ، حامد میر، مجیب الرحمان شامی ، طلعت حسین ، عاصمہ شیرازی، کاشف عباسی، عبدالقادر حسن ، اور اوریا مقبول جان ، کے ساتھ ساتھ فلمی حلقوں سے بھی تعلق رکھنے والے افراد کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھرنے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس دورہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اور اس کی روزانہ کی بنیا دپر ڈی سی او کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔