میاں شہباز شریف 6 مارچ کو گجرات یونیورسٹی میں تشریف لائیں گے :جاوید بٹ

shahbaz sharif

shahbaz sharif

گجرات (جیو ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ سٹی صدر مسلم لیگ ن جاوید بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف 6 مارچ کو گجرات یونیورسٹی میں تشریف لائیں گے تو ورکرز اور عہددران اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں میرٹ کی پالیسی اپنا کر اپنی عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔بھرتی محکمہ تعلیم میں ہو تو ہزاروں استاد بھرتی کیے گے پولیس کی اسامیاں میرٹ پر بھرتی کی گی ہیں۔کرپشن اور قبضہ مافیا کا پورے پنجاب سے خاتمہ کیا گیا۔اب 125000 زہین طالب علموں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کا سلسلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پنجاب کے خادم اعلی پنجاب میں تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں جو قوم تعلیم یافتہ ہو وہ کبھی ترقی میں پیچھے نہیں رھتی ۔ ملک کی ترقی کے لیے تعلیم کو عام کرنا ضروری ہے ۔پنجاب کے وزیر اعلی نے نوجوانوں کے لیے پنجاب سپورٹس فیسٹیول کا انقعاد کروا کر طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے اہم کام کیا ہے۔میاں محمد شہباز شریف اور میاں محمد نواز شریف اس ملک سے غربت جہالت اور بے روزگاری ختم کرنا چاہتے ہیں اس سے پاکستانی قوم کو ان دونوں لیڈروں کا ساتھ دینا چاھیے اور آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اس ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔