میاں نواز شریف کا گجرات آمد پر تاریخی استقبال کریں گے :چوہدری زبیر انور ایڈوکیٹ

لالہ موسیٰ : میاں نواز شریف کی گجرات آمد پر تاریخی استقبال کریں گے سکھ چین ہاوس سے چوہدری نصر اقبال کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہارچوہدری زبیر انور ایڈوکیٹ  اور بشیر بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت عوام کیلئے ایک عذاب بن چکی ہے روٹی کپڑا مکان دینے کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھن لیا ہے مزدوروںکے گھروں کے پہولہے ٹھندے ہو چکے ہیں زرداری ٹولے نجات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انشاء للہ میاں نواز شریف جیسی محب وطن قیادت ہی قوم کو تمام بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔