میثاق جمہوریت پر اسی فیصد عمل کر چکے۔ وزیراعظم

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے میثاق جمہوریت پر اسی فیصد عمل کر چکے ہیں۔ بیسویں ترمیم سے شفاف انتخابات یقینی بنا دیئے ہیں۔ پیر جو گوٹھ میں پیر مردان شاہ کے چہلم پر پیر صبغت اللہ راشدی پیر پگارا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا نگراں حکومت کا فیصلہ مل جل کرکریں گے۔ بجٹ کے بعد الیکشن کا سال شروع ہو گا۔

ایک سوال کے جواب مں وزیر اعظم کا کہنا تھا شہادت نصیب والوں کو ملتی ہے۔ دیکھئے ہمیں شہادت ملتی ہے یا غازی بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا ماضی میں جمہوری حکومتوں کیخلاف سازشیں کی گئیں۔ پیر صاحب کی خدمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کے انتقال سے پیدا ہوانے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر خاتون اول فوزیہ گیلانی اور وزیراعلی سندھ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

اس سے قبل کراچی میں وزیر اعظم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلی قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا اتحادی حکومت ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی اتحادیوں سے مل کر جمہوری ارتقا کا عمل آگے بڑھائے گی۔