میرا سے رشتہ میاں بیوی کا ہے،عتیق الرحمان

meera

meera

لاہور: (جیو ڈیسک) اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعوے دار عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ میرا سے ان کا رشتہ میاں بیوی کا ہے،نوید پرویز سستی شہرت کیلئے میرا سے شادی کا ڈھونگ رچا رہا ہے، عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا ان کی بیوی ہے،انہوں نے میرا سے چھپ کر شادی نہیں کی،تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلامی طریقے سے نکاح کیا ،عتیق کا کہنا تھا کہ نوید پرویز کوئی بیان سے پہلے ان کے قانونی نوٹس کا جواب دے،اگر سچائی معلوم کرنی ہو تو ہائیکورٹ میں میرا اور ان کے مقدمے کی تفصیل حاصل کر لیں۔