دھوم تھری میں عامر خان اور کترینہ کیف باہم لڑنے کو تیار

katrina aamir

katrina aamir

ممبئی: (جیو ڈیسک) یش راج  فلمز کے تحت بننے والی فلم دھوم 3 میں مسٹر پرفیکٹ عا مر خان اور بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس کے کلائمکس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے خلاف ایکشن کے مناظر عکس بند کروائیں گے۔فلم میں کترینہ کیف جمناسٹ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ عامر خان وِلن کے روپ میں نظر آئیں گے۔بالی ووڈ کے یہ دو نوں Most Wanted اداکار اس سے قبل کسی فلم میں ایک ساتھ نہیں آ ئے ہیں جن کی ایک سا تھ یہ پہلی فلم ہو گی۔عامر خان اور کترینہ کیف کے علاوہ فلم میں ابھیشک بچن اور ادھے چوپڑانمایاں کردارادا کر رہے ہیں جو 15مارچ 2013کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔