میری ہر فلم سو دن میں سو کروڑ کا بزنس کرے گی۔ شاہ رخ خان

don2

don2

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے دعوی کر دیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں سو دن میں سو کروڑ کرنے والی فلم کا نیا ٹرینڈ بنائیں گے۔ شاہ رخ خان کی فلم ڈان ٹو نے ریلیز ہو کر سنیما گھروں پر اپنا راج قائم کر لیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے بارے میں کنگ خان اتنے پرامید ہیں کہ دعوی کر بیٹھے کہ ان کی ہر فلم کو کامیابی کاراستہ دیکھنے کے لئے سودن کا انتظار بھی نہیں کرناپڑے گا۔یعنی ہر فلم سودن میں سوکروڑکابزنس کرے گی۔
ان کی فلموں سے اب بالی ووڈ میں نیا ٹرینڈ سیٹ ہو گا۔ اس سے پہلے شاہ رخ کی فلم راون نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اور اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان ٹوباکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑ چکی ہے۔