میموکمیشن میں منصوراعجاز کا بیان جاری

ijaz

ijaz

میمواسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز میموکمیشن میں اپنا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیان جمع کرانے کیلئے بہت دن سے بے چین تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔

منصور اعجاز پاکستان وقت کے مطابق ایک بجکر پچاس منٹ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے۔سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد ہائی کمیشن میں موجود ہیں جبکہ نوازشریف کے وکیل رشید اے رضوی بھی جرح کیلئے موجود ہیں۔ پاکستان سے نوازشریف کے وکیل رشید اے رضوی بھی لندن پہنچے ہیں۔

میمو کمیشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسی نے منصور اعجاز سے حلف لیا۔ کمیشن کے سوال ایک پر منصور کا کہنا تھا کہ وہ اردو نہیں بول سکتے۔ایک اور موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ امریکی شہری ہیں۔ پہلی وفا داری امریکا کے ساتھ ہے۔

ادھر پاکستان میں میمو کیس میں حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ کمیشن سے درخواست کروں گا کہ جرح کے لئے مناسب موقع دیا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ویزا دیر سے ملا اس لئے لندن نہیں گیا، جاتا بھی تو دونوں طرف کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتا تھا۔