اے پی سی میں شرکت، نواز شریف نے شرائط عائد کردیں

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی بلوچستان کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت، نواب بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری اور لاپتہ افراد کی بازیابی سے مشروط شرائط عائد کردی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پہلے نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار اور لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے، اس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تو وہ موثر ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت ان شرائط پر عمل درآمد نہیں کرتی تو اس آل پارٹیز کانفرنس کے نتائج بھی پہلے جیسی کانفرنس سے مختلف نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پہلے وہ معاملات حل کئے جائیں جن کی وجہ سے بلوچ بھائی ناراض ہیں۔