میمو کمیشن فیصلہ نہیں دے گا بلکہ حقائق سامنے لائیگا۔ چانڈیو

maula bakhsh

maula bakhsh

وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی جائے گی کیونکہ ایسی بات کرکے انہوں نے جو حاصل کیا ہے وہ اسے گنوانا نہیں چاہیں گے۔  حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات عدالت میں لے جانے کا حامی نہیں ہوں، پارلیمنٹ ملک کا اہم ادارہ ہے جس کا احترام انتہائی ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں کیونکہ بینظیر بھٹو کو سیکورٹی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری تھی جو انہوں نے ادا نہیں کی۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میمو کے معاملے پر کمیشن فیصلہ نہیں دے گا بلکہ حقائق سامنے لائے گا پارلیمنٹ کی کمیٹی اس معاملے کو ہر جانب سے دیکھہ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے خود تسلیم کیا ہے کہ وہ سندھی ہیں، ایم کیو ایم ملک بھر میں سیاست کرنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ سامنے نہیں آئے گا کیونکہ ایسا مطالبہ کرکے انہوں نے جو حاصل کیا ہے وہ اسے گنوانا نہیں چاہیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ حکومت نے عدلیہ کی جانب سے دیئے گئے تمام فیصلوں پر عمل کیا ماسوائے ایک کے۔