میمو کمیشن کا اجلاس آج پھر ہو گا

Mamo

Mamo

پاکستان: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں آج دوبارہ ہو گا۔ کل کے اجلاس میں دفتر جارجہ کی جانب سے جمع کردہ حسین حقانی سے متعلق ریکارڈ کو کمیشن نے نامکمل قرار دیا تھا، آج کے اجلاس میں مکمل ریکارڈ کمیشن کے روبرح پیش کیا جائے گا۔

میمو کمیشن کے اجلاس میں دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل امریکا سہیل خان حسین حقانی کی خفیہ خط و کتابت کے حوالے سے میمو کمیشن کی طلب کردہ دستاویزات جمع کرائیں گے، کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ کیا سفیروں کیلئے کوئی ضابطہ اخلاق ہے یا اللہ توکل پر سب کچھ چھوڑ دیا گیا ہے۔