میمو کیس:وفاق فوج اور آئی ایس آئی کا جواب الجواب جمع

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ میں وفاق، فوج اور آئی ایس آئی کے جواب پر جواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ میمو پر سب سے پہلے پٹیشن دائر کرنے والے طارق اسد ایڈوکیٹ نے اپنے جواب الجواب میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے پیٹیشنز کو پڑھنے کی زحمت ہی گوار انہیں کی اور پٹیشنز کا شق وار جواب دینے کے بجائے بیان کی صورت میں جواب دیا ہے، جو عدالتی طریقہ کار نہیں۔
دوسری جانب حسین حقانی نے نواز شریف کی پٹیشن کا جواب اس انداز میں دیا ہے جیسے یہ کوئی سیاسی معاملہ ہو ا۔ انہوں نے ویزوں کے اجرا کا بھی جواب نہیں دیا۔ میمو سے متعلو منصور اعجاز کے پاس ٹھوس حقائق موجود ہیں ۔ عدالت مناسب سمجھے تو ان کو بھی طلب کیا جائے اور فریقین کو مفصل جواب دائر کرنے کی ہدایت جاری کرے۔