میڈونا کی نئی البم کے ٹائٹل کیلئے پینٹنگز کی نمائش

Maddona

Maddona

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کی آنے والی البم کے ٹائٹل کے لئے تیس برازیلی مصوروں کی پینٹنگز کی نمائش ساپالو میں شروع ہوگئی۔ اپنی البم کے ٹائٹل کے لئے پینٹنگ کا انتخاب میڈونااپنے مداحوں کے ساتھ کریں گی، اس سلسلے میں انکے مداح آن لائن ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

میڈونا ٹائٹل کے لئے پینٹنگ اگلے ماہ برازیل کے دورے کے موقع پر منتخب کرینگی۔مصوروں کو ایک ماہ کی تربیت دی گئی۔پینٹنگز منشیات کے منفی اثرات پر بنائی گئی ہیں۔پینٹنگز کی نمائش برازیل کے مختلف شہروں میں منعقد کی جائے گی۔