کامک کیریکٹر سپرمین، اب تک کا سب سے عظیم سپر ہیرو قرار

Superman

Superman

نہ بیٹ مین نہ اسپائیڈر مین آج بھی سب سے آگے ہے سپرمین۔ کارٹون کیریکٹر سپر مین ستر سال بعد بھی سپر ہے۔ سترسال پہلے تصویری کہانیوں میں نظرآیا تھا ایک سپر مین۔ جب جب دنیا کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا، سپر مین بچانے آن پہنچا۔

تصویروں کے بعد اسے کارٹونز اور تھری ڈی کی صورت میں بھی فلمایا گیا۔ سپر مین کے بعد کئی ایسے کیریکٹر سامنے آئے جن میں بیٹ مین اسپائیڈر مین اوردیگر سپر ہیروز نے اپنے جلوے دکھائے مگر سپرمین جیسی شہرت کسی نے نہ پائی۔ امریکی میگزین کے مطابق سپر مین کو اب تک کا عظیم سپر ہیرو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ سائنس فکشن فلموں میں گریٹسٹ کیریکٹر ایور کا اعزازسپر مین کے پاس ہی محفوظ رہا۔