ہالی ووڈ فلم “بیٹ مین ورسز سپرمین: ڈان آف جسٹس” کا لندن میں رنگا رنگ پریمئر

Batman vs Superman Premier

Batman vs Superman Premier

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہالی ووڈ کی سپر ہیروز فلم “بیٹ مین ورسز سپرمین: ڈان آف جسٹس” کا پریمئرہوا۔ ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں بین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے۔

جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔ فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گِرد گھومتی ہے۔

جو عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ سنسنی خیز ایڈونچر فلم پچیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔