میڈیا تعاون کرے آپریشن کے نتائج جلد سامنے لائینگے۔ خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

کراچی میں امن امان کی بحالی تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، میڈیا تعاون کرے آپریشن کے نتائج جلد سب کے سامنے لے کر آئیں گے۔
سکھرمیں غریب اور نادار خواتین میں عید کے کپڑے اور دیگر سامان کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ  نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفشیش جاری ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے ان کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق خواتین کے لئے وسیلا کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔